کورونامنہ زور: سابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کرونا کے باعث انتقال کرگئے

راولپنڈی:سابق جج ارشد ملک کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔ ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو سکینڈل کیس میں عہدے سے برطرف کر دیا تھا، انہوں نے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا تھا۔

سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی، پسماندگان میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 260 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،بلوچستان میں 17 ہزار 333، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692، اسلام آباد میں 31 ہزار 639 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 151 پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 753، سندھ میں ایک لاکھ 79 ہزار 240، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 264 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 56 لاکھ 72 ہزار 166 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 627 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 50 ہزار 305 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 395 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے