میر ظفراللہ خان جمالی مرحوم کی زندگی ہم سب کیلئے ایک بہترین نمونہ ہے،جام کمال

روجھان جمالی:گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان روجھان جمالی گئے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی کی وفات پر ان کے صاحبزادوں صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی،سابق ایم این اے میر فرید اللہ خان جمالی،میر جاوید خان جمالی اور میر شاہنواز خان جمالی سے تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء سردار محمد صالح بھوتانی، میر عارف جان محمد حسنی، مٹھا خان کاکڑ، صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی مرحوم کی زندگی ہم سب کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی نہ صرف صوبے بلکہ ملک کے عوام کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔جمہوریت کے قیام کے لیے ان کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔اس سے قبل گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی کی قبر پر گئے جہاں انہوں ان کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے