عمران خان 5 سال پورے کرے گا : شیخ رشید

چمن: وزیر ریلوے شیخ رشید نے چمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتجاج کرنیوالی 11 پارٹیوں کیخلاف کرپشن کیسز ہیں، یہ 11 جماعتیں صرف اس لئے اکٹھی ہیں کیونکہ ان کے خلاف کرپشن کیسز ہیں

شیخ رشید کا کہا کہ ریلوے کی ترقی کیلئے ایم ایل ون منصوبہ اہم ہے، ریلوے کے نظام کو مرحلہ وار ترقی دے رہے ہیں، ریلوے کا ایک پلاٹ فروخت کریں تو ریلوے کا خسارہ دور ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم وغیرہ سب بھول جائیں، عمران خان 5 سال پورے کرے گا، کئی جنوریاں آئیں کئی گئیں۔ پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، کورونا وائرس کی پہلی لہر میں اللہ نے رحم کیا پاکستان محفوظ رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے