اپوزیشن نے استعفے دیئے تو بالکل قبول کریں گے، مراد سعید

اسلام آباد :وفاقی وزیر مرادسعید نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر اپوزیشن استعفے دے تو بالکل قبول کریں گے،اپوزیشن کو کورونا سے کوئی مطلب نہیں بس انہیں این آرا و چاہیے ۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی ذات کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا ہے ،اپوزیشن کی چوریاں پکڑی جاچکی ہیں ،کیسز چل رہے ہیں ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے این آر او چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس حدتک جھوٹ بولتے ہیں گزشتہ روز انٹرویو ہی دیکھ لیں، نوازشریف، دونوں بیٹے،اسحاق ڈار، شہبازشریف کا داماد فرار ہیں، اسحاق ڈارنے بھی مریم نوازکی طرح کہا لندن کیاپاکستان میں جائیدادنہیں، کیلیبری والی وہی خاتون ہیں جوکہتی تھیں لندن کیاپاکستان میں بھی جائیداد نہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ بی بی سی کو انٹرویو کے دور ان اسحا ق ڈار کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں یہ لوگ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں عوام پی ڈی ایم کیساتھ نہیں موجودہ حکومت کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، بلاول ہاؤس تقریب میں کورونا ٹیسٹ کراکر مدعو کر رہے ہیں، یہ لوگ اپنی جان کواہم اورعوام کی جان کواہم نہیں سمجھتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے