فیصل آباد:پولیو ویکسین کے قطرے پلانے والی ٹیم کو دروازے پر دستک دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
فیصل آباد:پولیس کے مطابق انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز پولیو ورکرز کی ٹیم منصور آباد کے علاقے میں پہنچی تو دروازے پر دستک دینے پر 2 بھائیوں کا پولیو ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔
پولیو ٹیم کے ساتھ جھگڑے کے بعد دونوں بھائیوں نے ایک پولیو ورکر کو زدوکوب کیا اور گھر سے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال کے مطابق پولیس تعاون ملنے کے بعد پولیو ٹیم نے دوبارہ کام شروع کر دیا۔