گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہے،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ:چیف آف ساراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاق میں بسنے والے اقوام کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل صرف تاریخی حقوق تسلیم کرنے اور بات چیت سے ہوسکتی ہے نہ کہ طاقت سے گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہے انہوں نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام مین کہا ہے کہ گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہے ہم بلوچستان اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ سی پیک کا معاہدہ اسمبلی میں پیش ہو لیکن تاحال نہیں کیا اور پوشیدہ رکھا جارہا ہے جس سے یہ تاثر ملتاہے کہ معاملات کاروبارنہیں بلکہ اور نوعیت کے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق پاکستان میں بسنے والے ا قوام کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل صرف تاریخی حقوق تسلیم کرنے اور بات چیت سے ہوسکتی ہے طاقت سے نہیں مختلف اوقات میں بڑی طاقتیں اپنے زور وجبر کے باوجود شکست کھا کر پسپا ہوگئے زور زبردستی سے نقصان کااندیشہ ہے حکمران طاقت کے استعمال سے گریز کریں آخر میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ کے ساس کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔