ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کےمرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر چیئرمین نیب نے 9 نومبر کو دستخط کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری اورانکوائری کو اپ گریڈ کرنے کی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے اس ضمن میں استدعا کی ہے کہ راناثنا اللہ کی گرفتاری مطلوب ہے لہذا قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر16 دسمبر کولاہورہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے