صوبائی حکومت معذور افراد کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے،بشری رند

کوئٹہ :پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشری رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ایسے افراد کو معاشرے میں اہم مقام دلانے کیلئے خصوصی اقدامات کرکے انہیں کارآمد شہری بنانے کے علاوہ ان میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی،روزگار کی فراہمی علاج ومعالجہ اور فلاح و بہبود کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیر ہین۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خصوصی افراد کے مو قع پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرہ کا حصہ ہیں اور وہ معا شر ے کی ترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔صوبائی حکومت نے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے عمل درآمد کرتے ہوئے حالیہ بجٹ میں خصوصی افراد کے علاج ومعالجہ ملازمت اورسہولیات کی فراہمی کیلئے متدد اقدامات اٹھا ئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو ہنرمند بنانے کیلئے تربیتی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔جس سے انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے اور معا شرے پر بوجھ نہ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ملاز متوں کو ٹہ میں اضافے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔عوامی مقا مات تک رسائی پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی نشستیں اور رعایت،و ہیل چیرز اور سفید چھڑی کی فراہمی جیسے اقدامات سے خصوصی افراد کی مشکلات میں کسی حد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے