آصف زرداری اور نوازشریف پر اللہ کا عذاب آیا ہے : عمران خان
گلگت بلتستان کی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آصف زرداری اور نوازشریف کو 40سال سے جانتا ہوں۔ یہ لیڈرکبھی لندن اور کبھی سعودی عرب جاتے ہیں۔
عمران خان نے کہا لیڈر کو صادق اور امین ہوناچاہیے۔ نوازشریف اورآصف زرداری پراللہ کاعذاب آتے دیکھا۔ اسحاق ڈار کا انٹرویو دیکھیں توپتہ چلتا ہےکہ پریشانی کیا ہوتی ہے۔ یہ چوری کاپیسہ بچانےکیلئےکبھی لندن توکبھی دبئی جا رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین بھی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے گلگت پہنچنے پرگورنراورنو منتخب وزیراعلیٰ ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف پر اللہ کا عذاب آیا ہے۔ حرام کا پیسہ خود ایک عذاب ہے اور یہ لیڈر کرپشن بچانے کےلیے جلسے کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کوروناپھیل رہا ہے اور یہ حرام کا پیسہ بچانےکیلئےجلسے کر رہے ہیں۔ اس پیسے کا کیا فائدہ جو آپکی اور اولاد کی تباہی کرے۔ عمران خان نے کہا کہ چوری کا پیسہ چھپانے کیلئے اولاد کو بھی جھوٹ بولنا پڑرہا ہے۔
عمران خان نے گلگت بلتستان کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا امید ہے نئی حکومت گورننس کا سسٹم متعارف کرائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو وسائل دینے کے خواہاں ہیں، گلگت بلتستان حکومت ایک نئی روایت قائم کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کوجس راستےپرڈالیں گےعوام کی زندگی بدل جائےگی۔ ہم یہاں بھی احساس کفالت پروگرام لائیں گے۔
گلگت بلتستان کے تمام لوگوں کیلئے ہیلتھ انشورنس لے کرآرہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔