قمر بھٹی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ افسوسناک ہے،سینیٹرسرفراز بگٹی
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء وسینیٹر میر سرفراز احمد بگٹی نے قمر بھٹی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ بلوچستان میں آباد بلوچ پشتون قبائل کی روایت کے منافی ہے،قمر بھٹی کے ساتھ اس سلوک کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے نہ ہی ہمارا معاشرہ،ایسے گھنانے عمل کا مرتکب کرنے والے افراد کو معاشرے کے سامنے لانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قمر بھٹی کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے قمر بھٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ یہ واقعہ بلوچستان میں آباد بلوچ پشتون قبائل کی روایت کے منافی ہے،بلوچستان میں آباد اقلیتیں بھی بلوچستان کا حصہ ہیں وزیر داخلہ میر ضیالانگو کو کہتا ہوں کہ ایسے واقعات کو ذاتی حیثیت میں دیکھنے کی ضرورت ہے مجھے امید ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ نے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہو گا،انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے،سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہاکہ امید ہے کہ عدالت کے ذریعے بھی قمر بھٹی کو انصاف ملے گاقمر بھٹی کے ساتھ اس سلوک کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے نہ ہی ہمارا معاشرہ ایسے گھنانے عمل کا مرتکب کرنے والے افراد کو معاشرے کے سامنے لانا ہو گا۔