حکومت کی موثر مداخلت کی وجہ چینی کی ایکس مل قیمت میں واضح کمی آ گئی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر مداخلت سے چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہو گئی۔وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کی موثر مداخلت کی وجہ چینی کی ایکس مل قیمت میں واضح کمی آ گئی ہے۔ چینی کی قیمت میں پچھلے 20 دنوں میں 20 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کنٹرول نرخوں پر درآمد چینی کی تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ کسانوں کو گنے کی مناسب قیمت کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔