ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے اٹھائے گئے جملہ احسن اقدامات کو سراہتے ہیں،جام کمال خان
تربت: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی،کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدوسیم اشرف اور آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل سرفراز علی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بلیدہ زعمران آبدوئی سیکٹر کا اہم دورہ کیا وفد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال، صوبائی وزیر خزانہ ظہوراحمد بلیدی، صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو انکے ہمراہ تھےجبکہ وزیر زراعت انجینئر زمرل اچکزئی، وزیر لایئو سٹاک مٹھاخان کاکڑ، دیگر صوبائی ارکان اسمبلی، اعلیٰ سول ملٹری حکام اور اسٹاف بھی ساتھ تھے وفد کا آبدوئی انٹرنیشنل کراسنگ پوائنٹ کا دورہ جاری کام کا جائزہ اس کے ساتھ ساتھ وفد نے بارڈر فینسنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا
جہاں بریگیڈیئر عبد اللّٰہ سعید، کمانڈر سیکٹر ساؤتھ نے معزز مہمانوں کو بریفنگ دی۔ وفد نے فینسنگ سائٹ پر کام کرنے والے جفاکش مزدوروں اور ایف سی کے غیور جوانوں کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور علاقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے ایف سی ساؤتھ بلوچستان کی جانب سے اٹھائے گئے جملہ احسن اقدامات کو سراہا اس کے علاوہ پی ایس ڈی پی کے تحت بننے والے تربت ٹوبلیدہ روڈ اور دیگر منصوبوں کے لئے سیکیورٹی کی فراہمی اور ہر ممکن مدد کی فراہمی پر بھی ایف سی بلوچستان کی تعریف کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کورکمانڈر سدرن کمانڈ کے ہمراہ افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی بلند حوصلے، عزمِ مصمم اور فرض شناسی کی تعریف کی وزیراعلی بلوچستان نےصوبے میں قیامِ امن و استحکام اور ترقی کیلئے سازگار ماحول ممکن بنانے میں گزشتہ سال سے جنرل وسیم اشرف کی ذاتی دلچسپی اور قائدانہ کردار کو بھی سراہا آبدوئی باڈر کراسنگ پوائنٹ پاک ایران اور پاک افغان سرحد پر دو طرفہ آمد و رفت اور تجارت کے انضباط اور انتظام میں ماڈل کا کردار ادا کرے گا اور گبد، ردیک ، چیدگی، جلگئی کی کراسنگز پر بھی ایسا ہی میکانزم قائم کیا جائے گا اور بارڈر مارکیٹس کے قیام سے کاروباری سرگرمیوں میں نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ تیزی بھی آئے گی بلوچستان کی سیکورٹی اور یہاں تجارت و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے افواج پاکستان کا کلیدی کردار عوام الناس کی خوشحالی اور خطے کے روشن مستقبل کی امید کا باعث ہے.