عوامی اجتماعات اکھٹے کرناعدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے:عمران خان
اسلا م آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات گزشتہ روز ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا کی وجہ سے 67 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک کو سنجیدہ فیصلوں اوررویوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جلسے منعقد کرنا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے باوجودعوامی اجتماعات اکھٹے کرناعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں اوراسپتالوں کوانتہائی دباؤ کا سامنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔