خانوزئی،ایک شخص کی لاش برآمد
پشین: بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے خانوزئی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، بعد ازاں لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں مقتول کی شناخت نور محمد ولد محمد عمر سکنہ خانوزئی کے نام سے ہوئی۔ نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔