جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ کی متاثر کن شخصیت کا اعتراف کیے بنا نہ رہ سکے
سوشل میڈیا پر سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاسی سرگرمی ٹاپ ٹرینڈ پر رہی وہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ کی متاثر کن شخصیت کا اعتراف کیے بنا نہ رہ سکے۔
علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اورکہا کہ ’سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو بہت اچھی ہیں‘۔
علی ترین کے آصفہ بھٹو سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
ایک صارف نے کہا کہ ہم علی ترین کو پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔