بی این پی کے سربراہ اختر مینگل جاتی امراء پہنچ گئے
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل جاتی امراء پہنچ گئے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف سے افسوس کے لیے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نہیں پتہ کہ کامیابی اور ناکامی کس کو کہا جاتا ہے، کل جلسہ گاہ پہنچنے نہیں دیا گیا، یہی اپوزیشن کی کامیابی ہے۔
اختر مینگل نے کہا کہ لاہور کے جلسے سے متعلق بھی معاملات زیرِ غور آئے ہیں، ہم ایک معاہدے کے تحت حکومت کے ساتھ تھے، معاہدے کو حکومت نے پورا نہیں کیا۔