بلوچستان کے عوام کی حقوق و بنیادی مسائل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے،سینیٹر کبیر محمد شہی


مستونگ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے کے 93 فیصدآبادی گیس جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے حالانکہ یہ گیس 1952 میں بلوچستان کے علاقہ سوئی سے دریافت ہوئے اور ملکی آئین و قوانین کے مطابق جس صوبے یا علاقے سے کوئی معدنی وسائل دریافت ہوتے ہیں سب سے پہلے ان وسائل پر انہی کے باسیوں کا حق ہے مگر المیہ یہ دیگر صوبوں میں لوگ گیس سے اپنے روزمرہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں ہے یہاں ہم سخت سردی میں اپنے بچوں کی زندگی بچانے کے لیئے استعمال کرتے ہیں نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا محور و مقصد عوام کی بنیادی ضرویات زندگی انکی دیلیز پر حل کرنا ہے۔مستونگ کے گیس پریشر سے محروم علاقوں کے لیے نئی پائپ لائن و نئی ٹی بی ایس وال منظور کروانے اور اس سے پریشر کا بہتر ہونا خوش آئند اقدام ہے۔منصوبے کی منظوری مستونگ کے عوام پر احسان نہیں بلکہ اسکو ہم اپنی سیاسی و قومی فریضیہ سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج نیشنل پارٹی مستونگ سابق تحصیل صدر ظفر بلوچ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے چائے پارٹی کے موقع پر مختلف اقوام کے قبائلی عمائدین اور نیشل پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوِئے کیااس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی آحمد لانگو مستونگ کے قائم مقام صدر حاجی نزیر سرپرہ تحصیل صدر نثار مشوانی سابق ناظم و سینئر رہنما میر سکندر خان ملازئی ملک عبدالسلام بلوچ ملک عبدالرسول لہڑی میر زیشان سارنگزئی صالح محمد باروزئی خلیل آحمد باروزِئی کے علاوہ کلی گلقنڈ کلی اشکنہ کلی بہرام شہی کلی خواصام کلی شمس آباد و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔مزکورہ کلیوں کے معتبرین و معززین نے سینٹر میر کبیر جان محمد شہی سے تفصیلی ملاقات کر کے کلی گلقنڈ، کلی اشکنہ کلی بہرام شہی کلی خواصام کلی شمس آباد اور دیگر کلیوں کے لیے نئے گیس پائپ لائن منظوری کے بعد گیس پریشر کا مسلہ حل کروانے پر انکا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ مستقبل میں بھی بلا تفریق مستونگ کے عوام کی اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اس طرح کے تاریخی کارنامے سر انجام دینگے۔نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے متعدد بار سینیٹ کے سیشن اور وفاقی مملکت گیس و پیٹرولیم کو قلات مستونگ منگچر میں گیس پریشر میں کمی اور دوردراز علاقوں کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے بھر پور آواز ٓاٹھایا انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کے سرد علاقوں کے عوام گیس پریشر میں کمی اورعدم فراہمی کے باعث شدید سردی میں انتہائی تکلیف و مشکلات سے دوچار ہے انہوں نے کہا کروڑوں روپے کی اس اہم منصوبے سے کلی محمد شہی مستونگ کلی خواصام کلی گلقنڈ کلی اشکنہ سمیت شہر کے دیگر کلیوں میں گزشتہ کئی سالوں سے پریشر میں کمی کے حوالے سے شکایات ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے ہیں اور اس سے عوام کو کافی ریلیف مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اقتدار میں یا اپوزیشن میں بلوچستان کی عوام کی حقوق اور بنیادی مسائل کے لیے ہمشہ کوشاں رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے