بلوچستان مختلف ٹریفک حادثات و واقعات میں 6 افراد جاں بحق،2 زخمی

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین،چمن اور خضدار میں پیش آنے والے مختلف واقعات اور حادثات میں 6افراد جا ں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی عباس درانی اسکیم کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے علی محمد ولد امیر حمزہ کو قتل کردیااور فرار ہوگئے کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ولی خان ولد اختر محمد جاں بحق ہوگئے ہے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا برآمد ہونے والی لاش کی شناخت نور محمد ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے لاش کو ضابطے کی کار روائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ضلع خضدار کے علاقے نال میں ہبلو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ظاہر جاں بحق ہوگیا ہے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے علاوہ ازیں سرحدی شہر چمن میں کلی امیر خان میں مٹی کے تودے تلے دب جانے سے ایاز ولد محمد کبیر جاں بحق ہوگیا ہے ضلع خضدار کے علاقے زیدی کے مقام پر مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل مجیب الرحمان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے