اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دوتحریک کے شرکاء سے لیاقت شاہوانی کی کامیاب مذاکرات،دھرناختم

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ”اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو“تحریک کے شرکاء کو ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراکر دھرنا ختم کرادیا، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کے لئے تصور قائم ہے کہ عوام اپنے حقوق کے جدوجہد کرتے ہیں اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو تحریک اسی تسلسل کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیزوں کی بہتری کی طرف جارہے ہیں۔پیدل مارچ کے شرکاء کوپہلے وہی سے وزیراعلیٰ سے رابطہ اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت حالات پرامن ہے لیکن کورونا پرامن نہیں ہے۔ عوام کو ماسک اور احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھنا چاہیے ہم عوام کی صحت کے لئے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اسکواش کے کھلاڑیوں نے بھی کوئٹہ میں ماسک پہنچے یہ تاصر غلط ہے کہ انہوں نے کا استعمال نہیں کیا۔ ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر اگر کوئی 5سیکنڈ کے لئے ماسک ہٹا دے تو اس کو بریکنگ نیوز پر لے لیتے ہیں۔ پیدل مارچ کے شرکاء کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کے تمام مسائل کو حل کردیا جائے گا، حکومت نے 4اضلاع میں ٹیلی میڈیسن مہیا کردی ہے مزید میڈیسن کے لئے 5کروڑ روپے حکومت سے مانگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اوستہ محمد اور گنداخہ میں گرلز کالج کا قیام ضروری ہے ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ وہاں کالج موجود ہے اور طلباء و طالبات ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائے۔ شرکاء نے شکایت کی کہ انہیں پولیس نے گرفتار کرکے حبس بے جا بھی میں رکھا جس پر ترجمان نے کہا کہ اب آپ کو کوئی حبس بے جا میں نہیں رکھے گا۔ اس موقع پر تحریک کے شرکاء نے اپنا احتجاج 4ماہ تک موخر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس عرصے میں مطالبات منظور نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج شروع کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے