کرونا کا پھیلاؤ خطرناک ثابت ہو رہا ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ خطرناک ثابت ہو رہا ہے اور بڑے شہروں میں اس کا پھیلا ؤ تیزی سے ہورہا ہے اسے روکنے کیلئے ہمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہے. انہوں نے اپنے ایک بیان میں اس ضمن میں کہا کہ صوبے میں ایس اؤ پیز پر سختی سے عملد رآمد کرایا جا رہا ہے اور حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا. انہوں نے اپو زیشن پی ڈی ایم کی جانب سے سیاسی حالیہ، جلوس و اجتماعات پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں اس نوعیت کے اجتماعات عوام کو مشکلات سے دو چار کر رہے ہیں اور کرونا وائرس تیزی پھیلا نے کی بڑی وجہ بھی یہی اجتماعات میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کی قیادت کسی طرح عوام کی ہمدرد ہو سکتی ہے جبکہ وہ اپنے اس عمل سے عوام کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی جانب دکھیل رہی ہے. انہوں نے عوام پر زور دیاکہ وہ اپنے اور اجتماعی مفا دات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں اور اس طرح اجتما عات سے پورے معاشرے کی بہتری کیلئے دور رہیں. انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے بچنے کا واحد راستہ ایس او پیز پر سختی سے عملد آمد ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے