پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے

کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ براہوئی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔یاد رہے کہ انہیں ہفتے کو دو اور پروفیسروں سمیت مستونگ سے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ کوئٹہ سے بی اے/ بی ایس سی امتحانات کے سلسلے میں خضدار جارہے تھے۔

دونوں پروفیسروں شبیر شاہوانی اور نظام شاہوانی کو کچھ گھنٹوں بعد چھوڑ دیا گیا تھا جب کہ اغوا کار ڈاکٹر سنی کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔اتوار کو مختلف اساتذہ، طلبا و سیاسی تنظیموں اور سول سوائٹی نے ان کی بازیابی کے لیے مظاہرے کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے