عوام نےفیصلہ دےدیا،سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا، آصفہ بھٹو
ملتان: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا، سلیکٹڈ حکومت کو اب جانا ہوگا۔
پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک ملتان میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کارکن گرفتاریوں سے ڈرجائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ کارکن تمام رکاوٹوں کے باوجود یہاں پہنچے۔ عوام نےفیصلہ دےدیا،سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ سابق ٓدر آصف زرداری نے 18ویں ترمیم اور بینظیرانکم اسپورٹ جیسے پروگرام شروع کیے۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں۔ بلاول بھٹوزرداری کورونا میں مبتلا ہیں۔ بی بی شہید کا مشن آگے لے کرچلیں گے۔