کوئٹہ پی ڈی ایم جلسہ کی وجہ سے کورونا بڑا، عوام پی ڈی ایم کو پہچان کرمسترد کرچکی ہیں،بشریٰ رند

کوئٹہ:بلوچسان عوامی پارٹی کی رہنما پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح 2.8سے بڑھ کر6.9ہوگئی ہے نواز شریف نے اپنی والدہ کی میت کو کارگو کردیا انہیں اگر ملک و قوم کی اتنی فکر ہے تو یہاں آکر نیب کے کیسز کا سامنا کریں،سی پیک کے تمام معاہدے ڈاکٹرمالک کے دور میں ہوئے ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے بلاول بھٹو نے اپنی بہن کی منگی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازم قراردیا لیکن ملتان کے جلسے میں عوام کیلئے کوئی ہدایت یا ہمدردی نہیں ہے۔ یہ بات انہو ں نے اتوار کو بی اے پی کی رہنما شانیہ خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے زیرتعمیر میڈیا اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔بشریٰ رند نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد کوئٹہ میں وائرس کے پھیلاو کی شرح6.9،یومیہ اموات کی تعداد16اور ہسپتالوں میں یومیہ مریض 50تک بڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے بضد ہیں کہ انہوں نے جلسہ کرنا ہے یہ عوام کو جلسوں میں بلاکر کورونا وائرس کا شکار اور موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں بلاول بھٹو نے اپنی ہمشیرہ کی منگنی میں کوروناوائرس کا ٹیسٹ اورایس او پیز کو لازم قراردیا لیکن عوام کو بھیڑ میں بلارہے ہیں پی ڈی ایم کے قائدین جب کوئٹہ آئے ان میں سے کوئی بھی کوروناوائرس سے مرنے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت یا ہمدردی کیلئے نہیں گیاپی ڈی ایم عوام کو اپنے ذات مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کہتے ہیں کہ آٹھ گھنٹے سونے سے کورونابھی سوجاتا ہے وہ دلیل کے ساتھ بات کریں آج خانہ کعبہ میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ہسپتال بھرچکے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمن کواسکی پرواہ نہیں انہوں نے نہ کشمیرکمیٹی میں رہتے ہوئے کشمیر کیلئے کچھ کیا اور نہ ہی اب مدارس کیلئے کچھ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہردور میں امیرالمومنین بنتے ہیں لیکن انہوں نے جو کچھ کیا اس کی وجہ سے آج ملک اسکی وجہ سے بحرانوں کا شکار ہے مریم نواز مسنگ پرسنز کو گلے لگارہی تھیں لیکن سب سے زیادہ مسنگ پرسنز انہی کے دور میں ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ جام کمال کی کاوشوں سے سب سے زیادہ مسنگ پرسنز بازیاب موجودہ دور میں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں عدلیہ پرحملے ہوئے آج شہبازشریف اور حمزہ شہبازناراض ہیں کہ والدہ کی میت کوکارگو کیوں کیاگیا چارٹرجہاز صرف مری میں ناشتوں کیلئے استعمال ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر نوجوانوں کو بھڑکانے کی بجائے پاکستان آکر نیب کا سامنا کریں انکا طرز بیان سراسر غلط ہے مریم نواز نے خود نوجوانوں اور تعلیمی اداروں کیلئے کیا کیا جو آج وہ جاکر احتجاجوں میں حصہ لے رہی ہیں آج پاکستان میں امن سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے آیا ہے عوام پی ڈی ایم کو پہچان کرمسترد کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح ہسپتال میں سہولیات فراہم کی گئی ہیں کیسز کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے ٹیسٹنگ کٹس کم ہیں جنہیں پوراکیاجارہا ہے کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے ایس او پیز پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سی ایم آئی ٹی کو ہدایات دی ہیں کہ جہاں بھی بدعنوانی اور دونمبری ہو سخت کارروائی کی جائے محکمہ صحت سب سے زیادہ بدعنوان محکمہ رہا ہے جسے ٹھیک کرنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ڈاکٹرمالک کے دور میں تمام معاہدے ہوچکے ہیں ہم گوادرکی ترقی اور بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے