قلات،کاراورموٹرسائیکل میں ٹکر،1 خاتون جاں بحق،ایک زخمی

قلات: قلات کے قریب قومی شاہراہ کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق،ایک کمسن بچہ ز خمی ہوگیا۔ قلات لیویز کے مطابق قلات سے تیس کلومیٹر دور یونین کونسل دشت گوران کے علاقے رودینجو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹو ڈی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ا یک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گیا جب ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی قلات لیویز موقع پر پہنچ گئی اور نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو قلات منتقل کر دیا قلات لیویز مزید کارروائی کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے