حکومت اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،ظہور بلیدی
کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اقلیتوں اور ان کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے پوری طرح پرعزم ہے بلکہ اقلیتوں کا ایک محکمہ قائم کیا گیا ہے مواصلاتی نظام صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا ہے۔ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ حکومت بلوچستان اقلیتوں اور ان کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے پوری طرح پرعزم ہے بلکہ اقلیتوں کا ایک محکمہ قائم کیا گیا ہے اس کے علاوہ ہندوں اور سکھوں کی عبادت گاہوں کو متعلقہ برادریوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مواصلاتی نظام صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے حکومت بلوچستان نے این85 بلیدا پنجگور / بالگتر کراس سمیت 3 سڑکوں کے لئے 4.82 بلین روپے کی منظوری دے دی ہے یہ سڑک ایف ڈبلیو او تعمیر کرے گا۔ تربت بولیدہ روڈ اور پھر بلیدا-N85 پنجگور / کوئٹہ تک کے لئے مختصر ترین سڑک ہوگی۔