افغانستان :غزنی میں خودکش کار بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 26 اہلکار ہلاک جبکہ 17 زخمی

افغانستان کے صوبے غزنی میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 26 اہلکار ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق خودکش بمبار کی جانب سے حملے میں آرمی بیس کو نشانہ بنایا گیا جبکہ خودکش حملے کا نشانہ بننے والے بیس پر آرمی کمانڈو بھی تعینات تھے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملہ غزنی شہر کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 3 میں پبلک پروٹیکشن یونٹ کے قریب کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے