ائیل کا فلسطین پر قبضہ ناجائز اور غاصبانہ ہے،قاسم خان سوری

کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کا دل قبلہ اول کے ساتھ دھڑکتا ہے اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ ناجائز اور غاصبانہ ہے پاکستان فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھیں گے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کا دل قبلہ اول کے ساتھ دھڑکتا ہے اسرائیل فلسطین پر ناجائز اور غاصبانہ قابض ہیں آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حق اور باطل کی اس جنگ میں حکومت اور پاکستانی عوام آزادی اور شہری حقوق کی جدوجہد میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اسرائیل ایک قابض ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے