پی ڈی ایم کاجلسہ اور جلوس کرنا جمہوری حق ہے،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ملتان میں پٹی ہوئی اقتداری جماعت کی PDM کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، یہ گھٹیا حرکتیں اِن کے منشور کا سرورق ہے، جلسہ اور جلوس ہمارا جمہوری حق ہے، سیاسی کارکن محکوم اقوم کے حقوق کے لیے قومی جمہوری جدوجہد کو منظم اور تیز کریں۔