فردوس عاشق اعوان فٹبال کھیلتی ہیں تو کورونا نہیں ہوتا ہے؟نفیسہ شاہ

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل ہر صورت میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب اسد عمر سکھر میں فنکشن کرتے ہیں تو کیا اس سے کورونا نہیں پھیلتا ہے؟

پی پی سے تعلق رکھنے والی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا جب فردوس عاشق اعوان فٹبال کھیلتی ہیں تو وہاں کورونا نہیں ہوتا ہے؟

انہوں نے ارباب اقتدار پر سخت تنقید کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بازار کھلنے سے کورونا نہیں پھیلتا ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ کیا پبلک ٹرانسپورٹ کھلنے سے بھی کورونا نہیں پھیلتا ہے؟

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سندھ میں زبردستی بازاروں کے وقت میں دو گھنتے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پی پی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے واضح طور پر کہا کہ کارکنان کی گرفتاریوں کے باوجود جلسہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے