بلوچستان حکومت کبھی بھی عوام کو مایوس نہیں کریگی،مبین خان خلجی
کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے و اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ کورونا واپس ملک بھر میں پھیل رہا ہے اورپوری دنیا اس وقت شدید متاثر ہورہی ہے۔پاکستان میں اپوزیشن نے تماشہ لگایا ہوا ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ لوگ مرتے ہیں تو مریں ان کی سیاست جاری رہے۔ان کی سیاست کا مقصد صرف این آر او کا حصول ہے بلوچستان حکومت کبھی بھی عوام کو مایوس نہیں کریگی اور عوام کو باعزت روزگار اور ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحی ہے۔ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے و اربن پلاننگ محمد مبین خان خلجی سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوئنٹ سیکرٹری حاجی نوید مینگل اور سابق صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان عمیر خان چھلگری کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی کامیاب پالیسیوں سے پریشان ہیں وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو دنیا نے سراہا ہے۔پاکستان کورونا کا مقابلہ کرنے والا دنیا کا بہترین ملک ہے۔پاکستان کی اکانومی اور فارین پالیسی بہتر ہورہی ہے یہ لوگ ملک کو لوٹنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کورونا کے سفیر بن چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان پاکستانی سیاست کے بال ٹھاکرے ہیں۔یہ لوگ جلسوں کے ذریعے عوام کو مارنہ چاہتے ہیں۔یہ مکس آچار پارٹی ناکام ہوگی۔مولانا فضل الرحمان کو آج ہی کشمیر کمیٹی کا ہیڈ بنادیا جائے تو وہ ساری تحریکیں چھوڑ دیں گے۔مولانا صاحب سمیت اپوزیشن کے اکثر جماعتوں کو صرف مراعات کی فکر ہے۔انہیں گھر گاڑی دی جائے تو سب ختم کردیں گے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹس ان کی نااہلی سے بھری ہوئی ہیں اس مشکل حالات میں معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے پاکستان تیزی سے درست سمت میں جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کو ہماری حکومت کی کارگردگی میں کوئی کوتائی نظرآرہی ہے تو وہ اس کی نشاندئی کرسکتی ہے اور ہم سب مل کر اس کو ٹھیک کردینگے لیکن انہیں یہ بخوبی اندازہ ہے کہ حکومت بہترین سمت میں جارہی ہے اور ہماری پالیسیوں سے عوام بھی پرامید ہے جس کی وجہ سے وہ پریشان حال ہے اورہماری حکومتوں کے خلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کررہے ہیں جس کو بلوچستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے اور اسی طرح پورے ملک کے عوام بھی اس کو مسترد کردینگے۔