کوئی تشدد کرنے والا شخص ہیرو نہیں ہو سکتا، ماہرہ خان

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ کوئی تشدد کرنے والا شخص ہیرو نہیں ہو سکتا۔ماہرہ خان نے ڈرامہ انڈرسٹری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہانی بدلنی ہو گی ہم یہ نہیں دکھا سکتے کہ عورت پر ظلم کرنے والا ہی اس کو بچا کر ہیرو بن جاتا ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ جنسی تشدد کے خلاف بہت سی آوازیں بلند ہوتی ہیں، لوگ سڑکوں پرآتے ہیں لیکن پھریہ سب بھلا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے پروگرامز بنانے چاہیئں جس سے بچوں کی تربیت ہو۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بی بی سی نے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو دنیا کی 100 متاثر کن اور بااثرخواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

بااثر خواتین کی فہرست میں اداکارہ ماہرہ خان کو جنسی تشدد اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف بولنے پر شامل کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین میں خیر سگالی کی سفیر بھی ہیں جو پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی حالت زار سے متلعق آگاہی دیتا ہے۔ ماہرہ خان اپنے ڈراموں اور فلموں کے ذریعے معاشرتی مسائل سے نمٹنا چاہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے