پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، عثمان بزدار

لاہور:دکھی انسانیت کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی بلکہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

تحریک انصاف کی حکومت کورونا کنٹرول کے لئے اقدامات کر رہی ہے، عوام کے تعاون سے کورونا کی حالیہ وباء پر بھی قابو پائیں گے، حکومت ہر قدام عوام کے تحفظ کے لئے اٹھا رہے ہیں، حکومت کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے