بلوچستان کے نوجو انون میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،بشری رند
کوئٹہ:کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشری رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مشن پر گامزن ہیں ان کے مشن کو پروان چڑھانے کیلئے بلوچستان حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں 64 ایکڑ پر مشتمل ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کررہی ہے،اس اقدام سے نوجوان نسل کو صحت مند ماحول اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا موقع ملے گاجس سے بلوچستان کا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آئے گا۔