ماں نے تین بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی
راولپنڈی : گوجرخان کے گاؤں گلیانہ میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے بعد ماں نے تین بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔
افسوسناک واقعے میں تینوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ خاتون کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق بچیوں میں 6 ماہ کی انیتا، تین سالہ ندا اور5سالہ ردا شامل ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون سونیا اس وقت تحصیل ہیڈکواٹراسپتال میں زیرعلاج ہے۔ واقعے کے خلاف تھانہ گوجر خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔