صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے،بشری رند

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ صوبے سے پولیو کے خاتمے اور اپنے مستقبل کے معمار وں کی حفاظت کیلئے والدین اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے حفاظتی کیلئے قطر ے پلا ئیں تاکہ یہ خطر ناک و ائرس بچوں کے جسم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکے۔صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت صوبے میں دیگر بیما ریوں کے ساتھ ساتھ پولیو جیسی مو ذی بیماری کے خاتمے کیلئے تمام تر وسا ئل بروئے کار لارہی ہے اور ہماری کا میابی والدین اور معا شر ے کے دیگر افراد خصوصاً علماء کرام اور اسا تذہ کے تعاون سے مشر و ط ہے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے سے صوبے میں بچوں کی صحت کاتحفظ ممکن ہوسکے گا۔لہذا والدین حفاظتی قطر وں کی مہم کے دوران پولیو ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمے کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دُنیا میں صرف دو ممالک تاحال اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں لہذا ہمیں بحیثیت ذمہ دارقوم پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا نی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پولیو اور کرونا کے تدارک کیلئے عوام حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے احتجاعی اور انفرادی طور پر تعاون جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارے ملک خصوصاً صوبے سے پولیو کا خاتمہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے