ہم نے کبھی کسی کی کردار کشی نہیں کی اورنہ کبھی کریں گے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی کسی کی کردار کشی نہیں کی اورنہ کبھی کریں گے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ بات ن لیگ کے مرکزی صدر اور اپنے چچا میاں شہباز شریف کی پے رول پر رہائی کے بعد ان سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائی کے بعد ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا سے ٹیلی فونک رابطے میں اپنی دادی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے چچا کی خیریت دریافت کرنے کے بعد ان سے کہا کہ افسوسناک امر ہے کہ حکومت آپ کی والدہ اور میری دادی کے انتقال کو بھی مستقلاً سیاسی رنگ دے رہی ہے۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ذرائع کے مطابق بات چیت میں کہا کہ آپ کی اور حمزہ شہباز کی پے رول پر رہائی کو بھی سیاسی رنگ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی کسی کی کردار کشی کی ہے اور نہ کبھی کریں گے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پے رول پر رہائی کے بعد ماڈل ٹاؤن سے جاتی امرا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے