حکومت نے ملتان کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے :یوسف رضا گیلانی

ملتان :ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل قلعہ کہنہ قاسم باغ جانے والے راستوں اور اسٹیڈیم کے باہر کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم نے30 نومبر کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن انتظامیہ نے اجازت نہیں دی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا حکومت نے لسٹیں بنا کر جنوبی پنجاب سے ہمارے لوگوں کو اٹھا لیا ہے۔ کیا تھانوں میں کورونا نہیں ہے جہاں ہمارے ورکرز کو رکھا گیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملتان میں کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ کٹھ پتلی حکومت پیپلز پارٹی کے جیالوں سے خوف زدہ ہے۔ کوئی طاقت پیپلز پارٹی کو یوم تاسیس کا جلسہ کرنے سے نہیں روک سکتی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے ملتان کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے اور انٹری پوئنٹس پر بھی چیکنگ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا عوام تو پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ہمارے ساتھ تو کوئی نہیں ہے۔ حکومت لوگوں کو آنے دے جس نے نہیں آنا وہ نہیں آئے گا۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری جلسہ میں شرکت کرکے سرپرائز دے سکتی ہیں۔

رہنمامسلم لیگ ن راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ملتان میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ کو نہ کھولاگیا تو پورے ملتان میں جلسہ ہوگا۔

عوام باہر نکلیں گے اور اس حکمران ٹولے کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی ناخوش گوار واقعہ ہواتو مقدمہ عمران خان کےخلاف درج کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے