جھالاوان کے پرامن ماحول کو ایک بار پھر کشت خون کی جانب دھکیلا جارہا ہے،میر اسرار زہری

خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سربراہ میر اسراراللہ خان زہری نے گزشتہ شب سات مرلہ اسکیم خضدار میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے تحصیل مولہ کے بزرگ پارٹی رہنما ماسٹر احمد علی موسیانی اور انکے فرزند سعید موسیانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنما کا قتل پری پلان منصوبے کا حصہ جس کا مقصد جھالاوان کے پرامن ماحول کو ایک بار پھر کشت خون کی جانب دھکیلنا ہے ہم ایسے کسی بھی عمل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انکا مزید کہنا تھاکہ نامعلوم ٹارگٹ کلرز کا واردات کے بعد بآسانی فرار ہونا ضلعی انتظامیہ اور اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انتظامیہ کی غفلت اور غیر سنجیدگی کے باعث آج شہریوں کی جان و مال دا پر لگ چکے ہیں خضدار کے ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری اقدامات اٹھاکر ماسٹرصاحب کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اپنی بچی کچھی ساکھ کو بحال کرے میراسراراللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ ماسٹر صاحب کے شہادت سے پارٹی ایک عظیم نظریہ سے مخلص کارکن سے محروم ہوگیا ہے پارٹی کے لیے انکے گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے