پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن چاہیے :وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر بھی برہم ہوئے۔ اشتہاریوں کی عدم گرفتاری اور کرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر بھی عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ن لیگ کے متعدد رہنما اور ممبران اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے7 سینئر رہنما اپنی لیڈرشپ سے ناراض ہیں۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ن لیگی سیاستدانوں کے خلاف اہم ثبوت مل چکے ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل کرکے بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔

عمران خان نے پنجاب انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن چاہیے۔

پنجاب میں انتظامی معاملات بہتر ہونے پر وزیراعظم نے وزیراعلی ٰ اور انکی ٹیم کی تعریف کی۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے عمران خان کو بتایا کہ ن لیگ کے کچھ رہنما ملاقاتیں خفیہ کرتے ہیں اور کچھ سامنے آچکے ہیں۔

عمران خان کو بتایا گیا کہ پنجاب کے 42 سیاستدانوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کیے اور مختلف منصوبوں سے غیر قانونی پیسے کمائے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کا دورہ کیا اور اتحادیوں سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کابینہ اراکین نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے