میڈیا کے افسران و اہلکاران کوصوبائی حکومت ہر طرح سے سپورٹ کر رہی ہے،بشری رند
کوئٹہ:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشری رند نے کہا ہے کہ ہم اس وقت میڈیا وار کے دور سے گزر رہے ہیں جس میں سرکاری و غیر سرکاری میڈیا انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہیاور سرکاری میڈیا کے افسران و اہلکاران اس جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں جنہیں صوبائی حکومت ہر طرح سے سپورٹ کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز محکمہ تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی ڈی جی پی آر سید زاہد شاہ بی یو ایف جے کے مرکزی صدر شہزادہ ذوالفقار سینئر صحافی سلیم شاہد معروف سکالر نور خان محمد حسنی ممتاز شیر خان ترین اور محکمہ کے افسران و اہلکاران کی کثیر تعداد نے شرکت کی محترمہ بشریٰ رند نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ماضی میں اس اہم محکمے کو نظر انداز کیا گیا اب ایسا نہیں ہوگا محکمہ تعلقات عامہ جو حکومتی پبلسٹی و حکومت اور میڈیا میں خوشگوار تعلقات کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے اسے ہر ممکن سہولیات و تعاون فراہم کریں گے اور محکمے کی اپنی ڈی جی پی آر کی پوسٹ جو محکمہ سے لی گئی ہے اسے واپس محکمے کو دیا جائے گا تاکہ یہی کے افسران کے ترقی کے راست یکھل سکیں اور محکمے میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جا سکے انہوں نے تقریب سے خطاب میں اس امر پر زور دیا کہ محکمے کے افسران وعملے کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہوگی اور انکے مسائل بتدریج حل کئے جائیں گے کورونا کے حوالے سے گزشتہ لاک ڈاون کے دوران محکمہ نے فرنٹ لائن پر کام کیا انہیں حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق اضافی تنخواہوں دی جائیں گی انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ محکمہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا اور اس میں دور جدید کی سہولیات سے ہم آہنگ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی محکمے کی کارکردگی قابل تعریف ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی آر بلوچستان سید زاہد شاہ نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ کے افسران و عملہ جس جانفشانی اور محنت سے کام کر رہا ہے وہ قابل قدر اور قابل ستائش ہے اور حکومتی پبلسٹی کے لئے محکمے کی کارکردگی بہترین ہے جسے مزید بہتر بنانے اور اس میں جدت لانے کیلئے کام جاری ہے محکمے میں میرٹ سینیارٹی اور گڈ گورننس کو اولیت دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ محکمے کے افسران و عملہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کے مسائل کے حل خصوصاً ان کو الاونسز اور ڈی جی پر آر کی پوسٹ واپس محکمہ کو دیے دینے سے ان کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوگا انہوں نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی تقریب سے پی یو ایف جے کے مرکزی صدر و سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا کا دور ہے اور اس اہم ترین دور میں سرکاری و غیر سرکاری میڈیا کا کام انتہائی نازک و حساس ہو گیا ہیاس میں کام کرنے والے صحافی سرکاری میڈیا کے افسران و عملہ یہ کام انتہائی ذمہ داری سے کر رہا ہے اور اس میں ان کا کردار قابل تعریف ہے اور یہ ہر طرح سے حکومتی تعاون کے مستحق ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر وقاص شاہین اور سیکرٹری جنرل ظفر علی ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ گوناگوں مسائل کا شکار ہے اور اسے ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے یہاں تک کہ اس کی اپنی ڈی جی پی آر کی پوسٹ بھی ان سے لے لی گئی ہے جبکہ انتہائی قلیل تنخواہ میں اس محکمے کے افسران و عملہ 24 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے محکمہ کے افسران و عملہ آج کی میڈیا وار اور کرونا جیسے مشکل حالات میں فرنٹ لائن ورکر کے طور پر کام کر رہا ہے لیکن انہیں کسی قسم کی کوئی سہولت یا اضافی الاؤنس نہیں دیا جارہا ہے جبکہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تنخواہیں بھی نہیں دی گئی انہوں نے محکمہ کو درپیش دیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی تقریب میں بلوچستان ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نے شمسں اللہ کاکڑ نے بھی خطاب کیا قبل ازیں محترمہ بشریٰ رند نے محکمے کے آفیسرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔