مدارس سمیت تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: ملک بھرمیں مدارس سمیت تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 26 نومبرسے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت 25 دسمبرسے 10 جنوری 2021 تک موسم سرماکی چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹی فکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 26 نومبرسے 24 دسمبرتک تعلیم کا سلسلہ آن لائن یا ہوم بیس ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے تحت پروفیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس سخت ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہو گی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پروفیشنل امتحانات، انجینئرنگ اورمیڈیکل کے انٹری ٹیسٹ بھی سخت ایس اوپیزکے ساتھ ہوں گے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت اساتذہ کو اداروں میں بلانے کے لیے مقامی انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی قراردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے