دالبندین،موٹرسائیکل کی ٹینکی پھٹنے سے 2افراد جھلس کر زخمی

دالبندین :یک مچ کے قریب موٹرسائیکل کی ٹینکی پھٹنے سے 2افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر واقع یک مچ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹینکی پھٹنے ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے موٹرسائیکل پر سواردوافراد حبیب اللہ اور جلال جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی ہونے والے حبیب اللہ کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے موٹر سائیکل سوار افراد کے مطابق تیز رفتاری کے سبب موٹر سائیکل کی ٹینکی پھٹ گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے