کورونا کی دوسری لہر، صورتحال مزید تشویشناک ہوئی تو مکمل لاک ڈاوَن کرسکتے ہیں،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں شروع کردی ہیں، بلوچستان صورتحال تشویشنا ک ہوئی تو مکمل لاک ڈاوَن کی جانب جاسکتے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بچوں کے زیادہ متاثرہونے کا خدشہ ہے، صوبے میں حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں گے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں شروع کردی ہیں، دو روزقبل ایک بڑے شاپنگ مال کوکوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی پرسیل کیاگیا۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے این سی اوسی کی تجاویز پر عمل کریں گے، کسی کو تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل اور مقدمے درج ہوں گے، صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر مزید فیصلے کرنے ہیں، صورتحال تشویشناک ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کی جانب جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے