کوئٹہ میں موسم سرما کی تین ماہ سے زائد کی تعطیلات کا اعلان


کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کل سے اسکولوں میں موسم سرما کی تین ماہ سے زائد کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات سےمتعلق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرکوئٹہ نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر فرزانہ احمدزئی کا کہنا ہے کہ آج تدریسی سال کا آخری دن ہے، کل 26 نومبر 2020سے28فروری 2021تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یکم مارچ 2021سے اسکولوں میں باقاعدہ درس تدریس کاسلسلہ شروع ہوگا، 10مارچ 2021سےسالانہ امتحانات برائے سال 2020منعقد ہوں گے۔

ڈی ای او کوئٹہ کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات کےلئےطلباء و طالبات کو ڈیٹ شیٹ اور اسمارٹ سلیبس دیاجائے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی ای او اورڈپٹی ڈی ای اواسکول کےحاضری رجسٹرکی تصدیق شدہ کاپیاں بھیجیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے