چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،قاسم سوری
کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ سابقہ حکمرانوں نے پیسہ اورنج ٹرین اور ایک ہی شہر میں لگا دیا یہ پیسہ تعلیم پر لگانا چاہیے تھا،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سی پیک کو بلوچستان اور خیبرپشتونخوا سے گزارا،چین کے لوگ بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں جس کے بدولت انہوں نے تیزی سے ترقی کی اور غربت کا خاتمہ کیا، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سی پیک چین اور پاکستان کو اور بھی مضبوطی سے جوڑتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سی پیک کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا مطالبہ تھا کہ سی پیک یہاں سے گزارا جائے، موجودہ حکومتوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے سی پیک کو گزارا۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی بولتے کم ہیں، کام زیادہ کرتے ہیں، چین نے تیزی سے ترقی کی،غربت کا خاتمہ کیا، یہ سب کے لیے حیران کن تھا، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سی پیک چین اور پاکستان کو اور بھی مضبوطی سے جوڑتا ہے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ہمیشہ دنیا کو بتایا کہ چین نے کیسے غربت کا خاتمہ کیا۔