مرحومہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائیگی،مریم اورنگزیب
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ 28 نومبر بروز ہفتہ ادا کی جائے گی۔ یہ بات ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتائی ہے۔
سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروزاتوار 29 نومبرکو ہوگی۔
ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔