علی موسی گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو فورا رہا کیا جائے،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ:سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحب زادے علی موسی گیلانی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری کی پرزور مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علی موسی گیلانی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو فورا رہا کیا جائے۔