دکی، کوئلہ کانوں میں 2مختلف حادثات 1 کان کن جاں بحق،3 افراد زخمی

دکی: بلوچستان کے علاقے دکی اور چمالنگ میں کوئلہ کانوں میں 2مختلف حادثات میں چوکیدار جاں بحق جبکہ 3کان کن زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی میں مقامی کوئلہ کان میں انجن میں چادر پھنس کر انجن کی زد میں آکر کوئلہ کان کا چوکیدار انورشاہ ولد یاسین شاہ سکنہ اسماعیل شہر تھل ضلع دکی شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا مگر وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔ دریں اثناء چمالنگ میں مقامی کوئلہ کان میں ٹیلے کی زد میں آکر 3کان کن علی محمد ولد عبدالطیف، نیاز محمد ولد میر محمد اور بسم اللہ جان ولد عبدالمالک کاکڑ سکنہ افغانستان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے