شہباز شریف ابھی تک جیل میں ہیں موجودہ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،مریم اورنگزیب
لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوئی، ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا، سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق تباہی کا سفر جاری ہے، یہ رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے۔ جی ڈی پی گروتھ 5.8فیصد سے 1.9فیصد پر آگئی، یہی حکومت رہی تو معیشت کا مزید برا حال ہو گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، شہباز شریف ابھی تک جیل میں ہیں انہیں رہا نہیں کیا جا رہا، والدہ کی وفات سے بڑا صدمہ نہیں ہوتا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کو پیرول پر کل رہا کئے جانے کاامکان ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف رہائی کے بعد اپنی والدہ کی تدفین اور جنازہ کے مقام کا دورہ کریں گےجس کے بعد حتمی فیصلہ کریں گےکہ والدہ کی نماز جنازہ رہائش گاہ کے اندر یا شریف میڈیکل سٹی میں پڑھائی جائے ۔ پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شریف فیملی نے جاتی امراء میں رہائش کا انتظام کر دیا ہے۔