حکومت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ اور دیگر رسومات پر سہولت فراہم کرے گی

لاہور:وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو بارہ دن کے لیے پیرول پر رہائی ملی تھی۔ ڈپٹی کمشنر صرف بارہ گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کرسکتا ہے، بارہ گھنٹے سے زائد رہائی کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو مکمل طورپر سہولت فراہم کرے گی کہ وہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ اور دیگر رسومات میں مکمل طورپر شریک ہو سکیں۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف برادران کی والدہ کی میت پاکستان آنے کی تاریخ معلوم ہونے پر حکومت پیرول پر رہائی کا فیصلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے